کراچی سے کینجھر جھیل کا سفر
کراچی سے کینجھر جھیل(ٹھٹھہ) – ایک دن کا یادگار سفرنامہ تحریر: زبیر شاہ کبھی کبھی دل چاہتا ہے کہ شہر کی ہلچل سےدور قدرت کے قریب کچھ وقت گزارا جائے۔ ایسا ہی ایک لمحہ آیا جب میں نے اور میرے چند دوستوں نے کینجھر جھیل کا رخ کیا۔" 🚗 روانگی کی تیاری ہم نے اپنا سفر صبح 7 بجے گلشن حدید سے شروع کیا۔ موسم خوشگوار تھا اور ہلکی دھوپ تھی۔ چائے کے کپ کے ساتھ ناشتہ کر کے ہم نے گاڑی میں اپنا سامان رکھا، جس میں پانی، اسنیکس، اسپیکر،باربی کیو کا سامان،چائےکا سامان،کوئلے اور ایک انگھیٹی اور ضروری چیزیں شامل تھیں۔ 🛣️ راستہ کیسا تھا؟ گلشن حدید سے کینجھر جھیل کا فاصلہ تقریباً 95 کلومیٹر ہے۔ ہم نے نیشنل ہائی وے (N-5) کا راستہ ہے۔ سڑک سے سفر کا آغاز کیا، راستے میں کئی دیہاتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ بچے کھیتوں میں کھیلتے، بزرگ درختوں کے سائے میں بیٹھے، اور کھلی فضا میں چرنے والے مویشی — سب کچھ قدرتی اور دل کو سکون دینے والا منظر پیش کر رہا تھا۔ 🏞️ کینجھر جھیل پر پہنچنا ٹھٹھہ سے ہم بریانی پیک کروائی۔کیونکہ کچھ دوستوں کو بھوک بھی لگ رہی تھی۔وہاں جاتے ہی سب سے پہلے بریانی کھانے کا موڈ تھا۔لیکن ا...